جمعه 15/نوامبر/2024

مصر نے غرب اردن میں 780 نئے یہودی مکانات کی تعمیر مسترد کر دی

پیر 18-جنوری-2021

عرب جمہوریہ مصر نے اسرائیلی حکام کی جانب سے مقبوضہ غرب اردن کے علاقے میں  یہودی آبادکاروں کے لیے 780 نئے مکانات تعمیر کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون کی خلاف وزری قرار دیا۔

مصری وزارت خارجہ کے ترجمان سفیر احمد حافظ نے سوموار کے روز اپنے ملک کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا قاہرہ  مشرقی القدس سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کار منصوبوں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

مصر کے بقول ایسے اقدامات مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی راہ مسدود کرنے کر کے مترادف ہیں اور ان کے ذریعے امن عمل اور فلسطین اسرائیل مذاکرات کی منزل کھوٹی ہوتی جا رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی