جنوبی غزہ کی پٹی کے علاقے خان یونس میں سوموار کی صبح اسرائیلی فوج کے زیر استعمال بلڈوزروں نے فلسطینی کے محدود علاقے میں دراندازی کا ارتکاب کیا۔
خان یونس کی مشرقی بلدیہ الفخاری کا فوجی گیٹ توڑ کر پانچ بلڈوزر فلسطینی علاقے میں 50 میٹر تک اندر گھس آئے۔
ان بلڈوزروں نے سرحد کے ساتھ لگی باڑ کے قریب کھدائی شروع کر دی۔ در اندازی کرنے والے بلڈوزروں کو سرحدی باڑ کے اس پار فوجی گاڑیاں کور فراہم کر رہی تھیں۔
کھدائی کے دوران مسلسل فضا میں اسرائیلی ڈرونز پرواز کرتے رہے۔ یاد رہے کہ مذکورہ علاقے میں گذشتہ ہفتے بھی دراندازی کی ایسی ہی کارروائیاں دیکھنے میں آئیں تھیں جس کے نتیجےمیں سرحدی باڑ کے اندر سو میٹر کے علاقے میں کھڑی فصل تباہ ہو گئی تھی۔