فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں مزید 13 فلسطینی کرونا سے جاں بحق ہوگئے جب کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران مزید 427 مریض سامنے آئے ہیں۔
فلسطینی خاتون وزی صحت می کیلہ نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غرب اردن میں مزید 9 اور غزہ کی پٹی میں 4 فلسطینی کرونا سے دم توڑ گئے۔
انہوںنے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران القدس کے اطراف میں کرونا کے 13، طوباس میں7، سفلیت میں 13، طولکرم میں 16، قلقیلیہ میں 7، اریحا اور وادی اردن میں 2، الخلیل میں 18، رام اللہ اورالبیرہ میں 28، نابلس میں 28، جنین میں 29، بیت لحم میں 11 اور غزہ کی پٹی میں 284 مریضوں کی تصدیق کی گئی۔
گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے شبے میں 2869 افراد کے ٹیسٹ لیےگئے تھے۔
فلسطین میں کرونا کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا تناسب 91 اعشاریہ 6 فیصد، فعال کیسز 7اعشاریہ 3 فی صد اور اموات ایک اعشاریہ ایک فی صد ہیں۔
گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےد وران طوباس میں 55، سلفیت میں 8، طولکرم میں 49، اریحا میں 8، الخلیل میں 70، رام اللہ البیرہ میں 63، نابلس میں 63، جنین میں 49، بیت لحم میں 77، غزہ میں 405 فلسطینی صحت یاب قرار دیے گئے۔