شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج اور یہودی بلوائیوں کے قبلہ اول پر دھاوے

پیر 18-جنوری-2021

آج سوموار کے روز یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

بیت المقدس سے ملنے والے مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے تلمودی تعلیمات کے مطابق مسجد اقصیٰ میں گھس کر مذہبی رسومات ادا کیں۔ اس موقعے پرآبادکاروں کو قابض فوج کی طرف سے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔

یہودی آباد کاروں کے دھاوے ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب دوسری طرف اسرائیل نے بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کو کرونا وبا کی آڑ میں سیل کررکھا ہے۔ فلسطینیوں‌کو مسجد میں داخل ہونے اور نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔
عینی شاہدین اور مقامی ذرائع مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے والوں میں دسیوں‌ اسرائیلی فوجی بھی شامل تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں نے صبح کے اوقات میں فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں دھاوے بولے۔

یہودی آباد کاروں‌ کے دھاووں کے ساتھ ساتھ اسرائیلی فوج روزانہ مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے، باب السلسلہ اور باب رحمت کے سامنے چوبیس گھںٹے کی بنیاد پر گشت کرتی ہے۔

آج یہودی آباد کاروں کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر دھاووں کے وقت بیت المقدس میں شدید بارش جاری تھی۔ اسرائیلی فوج نے یہودی آباد کاروں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا اور آباد کار دن بھر قبلہ اول میں گھومتے رہے۔

مختصر لنک:

کاپی