چهارشنبه 30/آوریل/2025

نابلس: صہیونی آبادکاروں کا گھر پر حملہ بچی کواغوا کرنے کی کوشش

پیر 18-جنوری-2021

مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے جنوب میں ماداما گاوں میں ایک فلسطینی بچی اس وقت زخمی ہو گءی جب انتہا پسند صہیونی آبادکاروں کے ایک گروہ نے اسکے والدین کے گھر پر ہلہ بولا اور اسےا غوا کرنے کی کوشش کی۔

مقامی عہدیدار غسان دغلس نے کہا کہ   11 سالہ ھالہ مشھور اس وقت سر میں چوٹ لگنے سے زخمی ہوءی جب صہیونی آبادکاروں نے اس کے والدین کے گھر پر پتھراو کیا جس سے گھر کی کھرکیوں کو بھی نقصان پہنچا ۔

دغلس نے مزید کہا کہ اس سے پہلے کہ مقامی رہاءشی لڑکی کو بچاتے آبادکاروں نے لڑکی کو گھر کے باہر سے اغوا کر لیا۔

لڑکی کو طبی امداد کے لیے نابلس شہر کے ہسپتال پہنچایا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی