چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن: فلسطینیوں نے یہودی بلوائیوں کا دھاوا ناکام بنا دیا

اتوار 17-جنوری-2021

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں  خان اللبن کے مقام پر فلسطینیوں‌ نے یہودی بلوائیوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں‌یہودی آباد کاروں نے خان اللبن کے مقام پر فلسطینیوں‌کے گھروں‌پر دھاوا بولنے کی کوشش کی تاہم فلسطینی شہری یہودی بلوائیوں کےخلاف گھروں سے نکل آئے اور انہوں‌نے آبادکاروں کو بلوے سے روک دیا۔

خیال ہرے کہ خان اللبن عثمانی دور کا ایک پرانا گائوں ہے جس کے اطراف میں سھل اللبن واقع ہے جس 300 دونم پر پھیلا پہاڑی علاقہ ہے۔

مشرقی اللبن پر اسرائیل نے سنہ 1967ء کی جنگ میں قبضہ کیا۔ یہ علاقہ غرب اردن کی شمالی گورنری نابلس میں آتا ہے۔

خان اللبن کے قریب ‘سنہ 1980ء کو ایک بڑی یہودی کالونی قائم کی گئی جسے’معالیہ لفونہ’ کا نام دیا گیا۔ یہ کالونی 2000 دونم اراضی پر مشتمل ہے اور اس میں 800 یہودی آباد کار ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی