فلسطینی وزیر صحت می کیلہ نے بتایا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں گذشتہ 24 گھںٹوں کے دوران کرونا کے مزید 27 مریض دم توڑ گئے۔ جب کہ 822 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
رام اللہ میں روزانہ کی کرونا بریفنگ کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے می کیلہ نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران غرب اردن میں 12، غزہ میں 10 اور القدس میں پانچ مریض کرونا سے دم توڑ گئے۔
انہوں نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سلفیت میں کرونا کے 16، القدس میں 15، رام اللہ البیرہ میں 55، طولکرم میں 26، قلقیلیہ میں 9، نابلس میں 33، جنین میں 19، الخلیل میں 35، بیت لحم میں18، طوباس میں 5، اریحا اور وادی اردن میں 3، غزہ میں 403 اور القدس شہر میں 185 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی۔
می کیلہ نے بتایا کہ فلسطینی علاقوں میں کرونا کے 91 اعشاریہ تین فی صد مریض صحت یاب ہوئے۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 7 اعشاریہ 6 فی صد اور اموات ایک اعشاریہ ایک فی صد ہوئی ہیں۔
گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں صحت یاب ہونے ولے مریضوں کی تعداد کچھ اس طرح رہی۔ سلفیت میں 22، القدس کے نواح میں 97، رام اللہ البیرہ میں 162، طولکرم میں 76، نابلس میں 174، قلقیلیہ میں 14، الخلیل میں 54، طوباس میں 49، اریحا میں 12، غزہ میں 700 اور القدس شہر میں 245 مریض صحت یاب ہوئے۔