جمعه 15/نوامبر/2024

بتسلیم کی اسرائیلی نسل پرستانہ پالیسیوں پر تنقید

ہفتہ 16-جنوری-2021

اسرائیل کے انفارمیشن سینٹر برائے ہیومن رئٹس’ بتسلیم’ نے صہیونی ریاست کی پالیسوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ایک نسل پرست ملک قرار دیا ہے۔

‘بتسلیم’ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں اسرائیلی ریاست کے نسل پرستانہ اقدامات پر روشنی ڈالی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست جس نظام پر چل رہی ہے اس کے اہداف میں اراضی پرقبضہ کرنا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کی پالیسیوں کا مرکز بنیادی انسانی حقوق کی پامالیوں سے عبارت ہے۔ اسرائیل میں یہودی قوم کو فلسطینیوں پر برتری دلانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست ایک ایسے اصول پر عمل پیرا ہے جس میں دریائے اردن سے بحر مردار تک کے علاقے پر ایک طرح کی حکومت کےقیام کی کوشش کی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت اور ریاستی نظام تشدد پر مبنی پالیسیوًں کو فروغ دے رہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی