یکشنبه 11/می/2025

اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس سے فلسطینی نوجوان کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 16-جنوری-2021

اسرائیلی پولیس نے جمعہ کی صبح مقبوضہ بیت المقدس میں العیسویہ میں قصبے میں ایک فلسطینی نوجوان کو اسکے خاندانی گھر پر چھاپہ مارنے کے بعد گرفتار کر لیا۔

مقامی ذراءع کے مطابق قابض پولیس نے محمد ابو رجب کو العیسویہ میں اسکے خاندانی گھر پر ہلہ بولنے اور توڑ پھوڑ کے بعد گرفتار کر لیا۔

قابض صہیونی حکام فلسطینیوں کے خلاف خاص طور پر اپنے گھر سے 100 میٹر دور جانے والے شخص کو کرونا واءرس اقدامات کو بہانہ بنا کر   ٹیکس عاءید کرنے اور خلاف ورزیوں سمیت جبر اور بدسلوکی کے تمام ذراءع استعمال کرتے ہیں

فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق العیسویہ مسجد اقصیٰ کے شمالی جانب واقع ہے ۔ گاوں کا مکمل رقبہ 12500 ایکڑ ہے لیکن غیرقانونی آبادکاری کے لیے رقبے میں اضافہ کیا جا رہا ہے اوراسکے رہاءشیوں کے لیے صرف 2400 ایکر رقبہ باقی ہے۔

قابض صہیونی حکام نے علاقے کے مکینوں کو تعمیر سے روکتے ہیں انکے مکانات کو مسمار کرتے ہیں اور بغیر لاءسنس تعمیر کا بہانہ بنا کر ہفتہ وار مسماری کے احکامات جاری کرتے ہیں۔ قابض صہیونی حکام نے فلسطینیوں کو رہاءشی مکانات بنانے کے اجازت نامے دینے سے روک دیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی