جمعه 09/می/2025

اسرائیل میں کرونا سے مزید 56 اموات، 9400 نئے کیسز کی تصدیق

جمعہ 15-جنوری-2021

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھںٹوں کے دوران اسرائیل میں ‌کرونا کے مزید 9 ہزار 388 کیسز کا اندراج کیا گیا جب کہ مزید 56 مریض چل بسے جس کے بعد کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 3800  سے تجاوز کرگئی ہے۔

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز کل لیے گئے ٹیسٹوں میں سے 7 اعشاریہ 9 فی صد مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے۔

اسرائیل میں کرونا وبا پھیلنے کے بعد اب تک 5 لاکھ 22 ہزار974 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 78 ہزار 826 ہے۔1063 کی زندگی خطرے میں ہے جن میں سے 320 وینٹی لیٹر پر ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی