چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل کا لبنان سے حزب اللہ کا سہولت کار گرفتار کرنے کا دعویٰ

جمعرات 14-جنوری-2021

قابض اسرائیلی فوج نے کل بدھ کے روز لبنان سے متصل شمالی سرحد سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ یہ گرفتاری مزارع شعبا کے علاقے سے کی گئی ہے۔

عبرانی اخبار’معاریو’ کی رپورٹ کے مطابق فوج نے جس شخص کو گرفتار کیا ہے وہ بکریوں کا چرواہا ہے۔ اسے گھات لگا کر گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ چرواہا حزب اللہ کا سہولت کار ہے۔ اسے تفتیش کے لیے خفیہ ادارے ‘شاباک’ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی