چهارشنبه 30/آوریل/2025

حماس اور اسلامی جہاد کی قیادت کی قطر میں ملاقات

جمعرات 14-جنوری-2021

گذشتہ روز اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں ملاقات کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اس ملاقات کے موقع پر دونوں جماعتوں کی قیادت موجود تھی۔

اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے قطر میں  حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ سے ایک وفد کے ساتھ ملاقات کی۔

ملاقات میں فلسطین کی تازہ صورت حال، فلسطینی قوم میں وحدت کی کوششوں، فلسطین میں‌پارلیمانی، صدارتی اور نیشنل کونسل کے انتخابات کے اعلان اور اس کی تیاریوں، فلسطینی قوم کو درپیش چیلنجز، قضیہ فلسطین کو تباہ کرنے،

غصب، لوٹ مار اور فلسطینیوں کے حقوق دبانے کی سازشوں پر بات چیت کی گئی۔

دونوں رہ نمائوں نے قومی وحدت کے لیے کوششیں جاری رکھنے، جامع مزاحمت کے اصول پر عمل پیرا ہونے اور وسیع تر قومی مفاد کےحصول کے لیے مل کر جدو جہد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

حماس رہ نما اسماعیل ھنیہ اور زیاد النخالہ کے درمیان ہونے والی بات چیت میں علاقائی صورت حال، خطے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے قضیہ فلسطین پر اثرات، خطے کے سیاسی مستقبل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسماعیل ھنیہ اور زیاد النخالہ نے اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کے لیے جدو جہد جاری رکھنے پراتفاق کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن کی قید میں موجود فلسطینی ہمارے ہیرو ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی