اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھںٹوں کے دوران اسرائیل میں کرونا کے مزید 9 ہزار 25 کیسز کا اندراج کیا گیا جب کہ مزید 66 مریض چل بسے جس کےبعد کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 37 ہزار 70 ہوگئی ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز کل لیے گئے ٹیسٹوں میں سے 7 اعشاریہ 2 فی صد مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے۔
اسرائیل میں کرونا وبا پھیلنے کے بعد اب تک 5 لاکھ 12 ہزار 869 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 78 ہزار 215 ہے۔1042 کی زندگی خطرے میں ہے جن میں سے 320 وینٹی لیٹر پر ہیں۔