اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے میں یہودی آباد کاروں کے لیے مزید 530 گھروں کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔
عبرانی ریڈیو کے مطابق ان میں سے 400 مکانات ‘جیلو’ نامی یہودی کالونی میں تعمیر کیے جائیں گے۔ یہ کالونی جنو مغربی بیت المقدس میں واقع ہےت۔ اس کے علاوہ 130 مکانات ‘شمالی بیت المقدس میں ‘شلومو’ کالونی میں تعمیر کیے جائیں گے۔
ریڈیو رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی پلاننگ کمیٹی آج جمعرات کے روز ان تعمیرات پر آنے والے اعتراضات کا جائزہ لے گی۔
خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے مغربی کنارے اور بیت المقدس میں یہودیوں کے لیے 800 گھروں کی تعمیر کی منظوری دی تھی۔