جمعه 09/می/2025

فلسطین میں کرونا سے مزید 26 اموات، 855 نئے کیسز کی تصدیق

پیر 11-جنوری-2021

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھںٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید 26 مریض چل بسے جب کہ 855 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس دوران 1422 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران اسرائیل میں کرونا کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا تناسب 89 فی صد، فعال کیسز کی شرح 10 فی صد اور اموات ایک فی صد ہیں۔

رپورٹ میں‌ کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غرب اردن میں 13 ، غزہ میں 9 اور بیت المقدس میں 4 فلسطینی کرونا سے دم توڑ گئے۔

گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران غرب اردن میں کرونا کے 280، غزہ میں 347 اور بیت المقدس میں 228 نئے مریض سامنے آئے۔

مختصر لنک:

کاپی