فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘وفا’ کے مطابق صدر محمود عباس 20 جنوی 2021ء کو فلسطین میں پارلیمانی، صدارتی اور نیشنل کونسل کے انتخابات کے انعقاد کا اعلان کریں گے۔
وفا کی طرف سے یہ خبر ایک ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے جب گذشتہ روز فلسطینی الیکشن کمیشن کے سربراہ حنا ناصر نے صدر محمود عباس سے رام اللہ میں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی تھی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر عباس اور حنا ناصر کے درمیان فلسطین میں پارلیمانی، صدارتی اور نیشنل کونسل کے انتخابات کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
حنا ناصر نے الیکشن کے حوالے سے صدر عباس کو تجاویز پیش کیں جس کے بعد صدر نے 20 جنوری کو باقاعدہ طور پر انتخابات کے لیے فرمان جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کے چیئرمین نے ملک میں تینوں انتخابات کے انعقاد کے لیے اپنی تیاریوں کا اعلان کیا۔