اسرائیلی حکام نے بتایا ہے کہ صہیونی ریاست کی جیل میں قید 37 سالہ فلسطینی قیدی خون کے کینسر کا شکار ہو گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیر حسین محمد مسالمہ 18 سال سے اسرائیلی زندانوں میں قید ہیں۔ انہیں قابض فوج نے 2002ء کو حراست میں لیا اور اسے 20 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
مسالمہ کو چند روز قبل پیٹ میں تکلیف کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کے طبی معائنے کے بعد بتایا کہ اسیر خون کے کینسر کا شکار ہے۔ اسرائیل کے سوروکا اسپتال میں اس کا علاج شروع کیا گیا ہے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق اسرائیلی زندانوں میں 700 فلسطین بیمار ہیں جن میں سے 300 دائمی امراض کا شکار ہیں جب کہ ان میں سے 12 کینسر کے مریض ہیں۔
کلب برائے اسیران کے مطابق اسیر مسالمہ کی زندگی کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔ اسے اسرائیلی جیلروں کی مجرمانہ لاپرواہی اور غفلت کی وجہ سے کینسر کا مرض لاحق ہوا ہے۔