جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے صحن میں نئی کھدائی شروع کر دی

پیر 11-جنوری-2021

قابض صہیونی حکام نے مسجد اقصیٰ کے تاریخی مراکشی دروازے کےت قریب دیوار براق کے مقام پر نئی کھدائیاں شروع کردی ہیں۔

فلسطینی وزارت اوقاف ومذہبی امور کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں‌کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی دیوار کے بالمقابل مراکشی دروازے کے پاس لکڑی کے پل کی دوسری طرف تازہ کھدائیاں دیکھی گئی ہیں‌۔

خیال رہے کہ دیوار براق مسجد اقصیٰ کی مغربی دیوار کا حصہ ہے اور اسرائیلی زائرین اسے ‘دیوار گریہ’ کا نام دیتے ہیں۔ یہودی یہاں پر مذہبی تعلیمات ادا کرتے ہیں۔

فلسطینی محکمہ اوقاف کا کہنا ہے کہ موجودہ کھدائیاں دیوار براق اور مسجد اقصیٰ کے جنوبی اور مغربی حصے کو یہودیانے کے اسرائیلی منصوبوں کا تسلسل ہیں۔
فلسطینی اوقاف کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے صحن میں کھدائیاں ‘یونیسکو’ کے فیصلوں اور قراردادوں کے منافی ہیں۔

ادھر اسی سیاق میں مسجد اقصیٰ کےجنوب میں وادب الربابہ کالونی میں بھی کھدائیوں اور تخریب کاری کی کوششیں کی گئی ہیں۔ یہ کارروائیاں صہیونی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں کی گئی ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی