چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل کی امریکا کی ایرانی جوہری معاہدے میں واپسی روکنے کی تیاری

اتوار 10-جنوری-2021

نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے ایران کےساتھ جوہری معاہدے کی دوبارہ شمولیت کے اعلان پر اسرائیل سیخ پا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق صہیونی حکومت ہرقیمت پر امریکا کو ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے میں امریکا کی واپسی روکنے کی کوشش کرے گی۔

عبرانی ٹی وی چینل 13 کے عسکری نامہ نگارایلون بین ڈیوڈ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن  نیتن یاھو امریکی نو منتخب صدر جو بائیڈن کے ایران  کے جوہری معاہدے میں واپسی کے ارادے کے سامنے "لڑائی” کی تیاری کر رہے ہیں۔
نیتن یاھو کا اندازہ ہے کہ ایران کے ساتھ بہتر ایٹمی معاہدے تک پہنچنا ممکن نہیں ہے۔ وہ موجودہ جوہری معاہدے پر واپس نہ آنے کے لئے بائیڈن انتظامیہ کے سامنے کام کو مربوط کرنے کے لئے ، قومی سلامتی کونسل کے علاوہ ایک خصوصی کوآرڈینیٹر مقرر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اسرائیل امریکا اور ایران کے مابین کسی بھی معاہدے کو جامع ہونے کے لیے زور دے رہا ہے۔ یہ صرف ایٹمی معاملے تک ہی محدود نہیں بلکہ ایران کے میزائل پروگرام اور خطے میں ایرانی اثر و رسوخ کو بھی اس میں شامل کرنا چاہتا ہے۔
نیتن یاھو نے  ایرانی جوہری پروگرام کے بارے میں اسرائیلی پالیسیوں کو وسعت دینے کے اپنے  اختیارات بڑھانے مطالبہ کیا جسے وزیر  دفاع بینی گانٹز نے مسترد کردیا۔
گینٹز نے کہا کہ نیتن یاہو کی درخواست سیکیورٹی خدمات اور سیکیورٹی اور سیاسی وزارتی کابینہ کو نظرانداز کرنے کی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی