چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطین نیشنل کونسل کے سابق رکن انیس قاسم انتقال کرگئے

اتوار 10-جنوری-2021

فلسطین نیشنل کونسل کے سینیر سابق رکن انیس قاسم گذشتہ روز اسپین کے دارالحکومت میڈریڈ میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 95 سال تھی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مرحوم انیس قاسم نے سنہ 1964ء کو فلسطین لبریشن موومنٹ کے تاسیسی اجلاس میں حصہ لیا تھا اور وہ فلسطین نیشنل کونل کی آئین ساز کمیٹی کے چیئرمین  اور فلسطین قومی میثاق کا مسودہ تیار کرنے والی کمیٹی کے بھی سربراہ رہے ہیں۔

فلسطین نیشنل کونسل کے سیکرٹری جنرل سلیم الزعنون نے انیس قاسم کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی خدمات کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم انیس قاسم کے انتقال سے ایک عظیم رہ نما سے محروم ہو گئی ہے۔

الزعنون نے مرحوم قاسم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ انیس قاسم نے فلسطینی قوم کے لیے عالمی سطح پر گراں قدرخدمات انجام دیں اور فلسطینی قوم کے حقوق کا ہرفورم پر پوری جرات کے ساتھ مقدمہ لڑا ہے۔ انیس قاسم نے بیرون ملک قیام کے دوران فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیل کے نسلی امتیاز کو اجاگر کرنے کے لیے بھی خدمات انجام دیں۔ مرحوم ایک علمی اور ادبی شخصیت تھے اور فلسطین سے متعلق کئی کتابوں کے مصنف ہیں‌۔

 

مختصر لنک:

کاپی