جمعه 09/می/2025

اسرائیل میں‌کرونا کے مزید 5030 کیسز کی تصدیق

اتوار 10-جنوری-2021

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل میں گذشتہ 24 گھںٹوں کے دوران کرونا کے مزید 5 ہزار 30 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق صہیونی ریاست میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے نئےسامنے آنے والے کیسز کا تناسب 6 اعشاریہ 3 فی صد ریکارڈ کیا گیا۔
اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل میں اس وقت کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 69 ہزار 160 ہے۔ان میں سے 993 کی حالت خطرے میں جب کہ 231 ویںٹی لیٹر پر ہیں۔  صہیونی ریاست میں اب تک کرونا سے 3645 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
اسرائیل میں‌ آج سے کرونا کی روک تھام کے لیے ‘فائزر’ کمپنی کی ویکسین کی دوسری خوراک دینے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی