اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ‘اسرائیل ٹوڈے گروپ’ نے اماراتی صحافیہ اور خاتون کالم نگار نجاۃ السعید کو اخبار کی ادارتی ٹیم میں شامل کیا ہے۔
عبرانی ٹی وی چینل 7 کی رپورٹ کے مطابق اخبار’اسرائیل ٹوڈے’ کی ٹیم میں اماراتی خاتون کی شمولیت دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے کا حصہ ہے۔
خیال رہے کہ اخبار’اسرائیل ٹوڈے’ کا شمار اسرائیل کے انتہا پسند اور نسل پرستانہ نظریات رکھنے والا اخبار ہے۔ یہ اخبار اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور ان کے خاندان کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔
اماراتی خاتون ڈاکٹر نجات سعید ابو ظبی میں قائم اسٹریٹیجک اسٹڈیز سینٹر’ECSSR سے وابستہ ہیں۔ وہ اس سے قبل اماراتی جریدہ میں کالم لکھنے کے ساتھ امریکا سے عربی میں نشر ہونے والے ٹی وی چینل کےلیے بھی کام کرچکی ہیں۔
اسرائیل ٹوڈے کے چیف ایڈیٹر ‘بوعز بسموت’ نے نجات سعید کی اخبار کی ادارتی ٹیم میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔
اماراتی صحافی اسرائیلی اخبار کی ٹیم میں شامل
اتوار 10-جنوری-2021
مختصر لنک: