قابض صہیونی ریاست کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران اسرائیل میں کرونا کے مزید 36 مریض ہلاک ہوگئے جب کہ مزید 7ہزار 597 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران صہیونی ریاست میں کرونا کے مزید 36 مریض ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 565 ہوگئی ہے۔ جب کہ مجموعی طور پر کرونا متاثرین کی تعداد چار لاکھ 74 ہزار ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹون کے دوران مجموعی طور پر کرونا کے ٹیسٹوں میں چھ اعشاریہ دو فی صد مثبت رہے ہیں۔
اسرائیل میں کرونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 65 ہزار 514 ہوچکی ہے۔ ان میں 873 کی حالت خطرے میں ہے جب کہ 220 ویٹنی لیٹر پر ہیں۔
گذشتہ چند ہفتوں کے دوران اسرائیل میں کرونا کے نئے کیسز میں 40 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ حالیہ ایام میں مجموعی طور پر 20 ہزار نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ اسرائیل میں ایک ہفتے کے دوران کرونا کا شکار ہونے والے 227 صہیونی ہلاک ہوئے۔