جمعه 09/می/2025

اسرائیلی فوج میں کرونا کی وبا پھیل گئی، ایک ہزار نئے مریضوں کی تصدیق

جمعہ 8-جنوری-2021

قابض اسرائیلی فوج میں کرونا کی وبا میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 924 اسرائیلی فوجی کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔ منگل کو یہ تعداد 747 تھی۔ مزید 167 اسرائیلی فوجیوں ‌کو قرنطینہ میں ڈال دیا گیا ہے جس کے بعد قرنطینہ کیے گئے قابض فوجیوں ‌کی تعداد 10 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فوجیوں میں کرونا کی وبا میں 23 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ کرونا وبا کے بعد اسرائیلی فوجیوں کو ان کے مراکز تک محدود کردیا گیا ہے اور کرونا سے متاثرہ علاقوں میں جانے سے روکا گیا ہے۔

اسرائیلی نیوز ویب سائٹ’واللا’ کے مطابق کرونا وبا پھیلنے کے بعد فوج کیمپوں‌میں قرنطینہ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ان میں زیادہ تر نئے بھرتی ہونے والے اہلکار شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی