اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق صہیونی ریاست میں کرونا کے مزید 34 مریض دم توڑ گئے ہیں جب کہ 7820 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران اسرائیل میں نئے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزرت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مجموعی کیسز میں سے 6 اعشاریہ 2 فی صد کے نتائج مثبت آئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق اسرائیل میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 4 لاکھ 66 ہزار 377 ہو گئی ہے جب کہ اموات 3539 ہوگئی ہیں۔
اسرائیل میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 64 ہزار 180 ہے۔ 873 کی حالت خطرے میں ہے اور 210 وینٹی لیٹر پر ہیں۔