جمعه 15/نوامبر/2024

سنہ 1967ء کے بعد اسرائیلی زندانوں میں 226 فلسطینی شہید

جمعرات 7-جنوری-2021

کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 1967ء کے بعد اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل 226 فلسطینیوں نے جام شہادت نوش کیا۔
رپورٹ میں 7 جنوری کو فلسطین میں قومی یوم شہدا کی مناسبت سے جاری اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی زندانوں 75 فلسطینیوں کو قتل عمد کے طور پر شہید کیا گیا۔7 کو فائرنگ کرکے شہید کیا گیا۔71 فلسطینی بیماری کی حالت میں علاج کی سہولت نہ ملنے کے باعث شہید ہوئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سنہ 1967ء کے بعد اب تک 73 فلسطینی دوران حراست غیرانسانی جسمانی اور ذہنی تشدد کے نتیجے میں زندگی کی بازی ہار گئے۔ سنہ 2019ء میں اسرائیلی زندانوں میں دوران حراست فلسطینیوں‌کی اموات میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 10 برسوں کے دوران اسرائیلی زندانوں میں 29 فلسطینی اسرائیلی حکام کی مجرمانہ غفلت سے شہید ہوئے۔
گذشتہ برس اسرائیلی زندانوں‌میں نورالدین البرغوثی، سعد الغرابلی، دائود الخطیب اور کمال ابو وعر نے جام شہادت نوش کیا۔

مختصر لنک:

کاپی