چهارشنبه 30/آوریل/2025

موریتانیہ میں اسرائیل سے تعلقات کو جرم قرار دینے کا مطالبہ

بدھ 6-جنوری-2021

افریقی ملک موریتانیہ کی پارلیمنٹ کے کئی ارکان نے پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ دوستی کو جرم قرار دینے کے لیے قانون سازی کرے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق موریتانیہ کی تین بڑی اپوزیشن جماعتوں پروگریسیو الائنس فورسز، پیپلز پروگریسیو الائنس اور اتحاد برائے انصاف وجمہوریت پر مشتمل اتحاد نے پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے قیام کو غداری قرار دے اور اسے جرم قرار دینے کے لیے قانون سازی کرے۔

اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اسرائیل اب مغربی افریقی ملکوں تک اپنے اثرو رسوخ کو پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔ خطے کے بعض ممالک صہیونی ریاست کے ساتھ اعلانیہ اور خفیہ تعلقات کو بھی فروغ دینے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔

موریتانوی پارلیمانی بلاک نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لیے اقدامات کرے اور اسرائیل کے ساتھ دوستی کے لیے کسی مقامی، علاقائی اور عالمی دبائو میں نہ آئے۔

مختصر لنک:

کاپی