جمعه 15/نوامبر/2024

یونان اور اسرائیل کے درمیان غیرمعمولی دفاعی معاہدے کی تیاری

بدھ 6-جنوری-2021

یونان اور اسرائیل نے دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دیتے ہوئے ایک بڑے اور غیر مسبوق دفاعی معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی اخبار "اسرائیل ہیوم” نے منگل کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیل اور یونانی حکومتیں ایک بڑے سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کرنے  جارہی ہیں۔ یونان کی حکومت کی جانب سے یونانی فضائیہ کے لیے فوجی ہوا بازی کے تربیتی مرکز کے قیام کے بین الاقوامی ٹینڈر جیتنے کے بعد  یہ دفاعی معاہدہ کیا جا رہا ہے۔

اخبار نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے ہوا بازی کی تربیت کے لیے اڈے کی  منظوری سے "اسرائیل” اور یونان کے مابین ہتھیاروں اور  جنگ کے آلات  خریدنے  کے بعد بڑے معاہدے پر دستخط کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔

 رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس معاہدے پر جس میں دونوں ممالک کے مابین دستخط ہوں گے اسرائیلی "البیت” کمپنی سے یونان کی فضائیہ کے لیے 20 سالوں سے ہوابازی کے ایک تربیتی مرکز کے قیام کی منظوری شامل ہے۔ اس معاہدے کا تخینہ مجموعی طور پر 1.68 ارب ڈالر ہے جس میں دونوں ملک مشترکہ سرمایہ کاری کریں گے۔

اسرائیلی وزارت برائے قومی سلامتی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "بیت” کمپنی جلد ہی اسرائیلی فضائیہ کے فلائٹ اسکول کی طرح ٹریننگ اسکول کے قیام کے معاہدے پر دستخط کرے گی۔ اس کے فریم ورک کے تحت یونانی فضائیہ اطالوی کمپنی لورینڈو کے لیے دس ایم 346 طیارے فراہم کرے گی۔

 

مختصر لنک:

کاپی