جمعه 15/نوامبر/2024

شدید سردی کے باعث فلسطینی قیدیوں کی حالت غیر ہو چکی

بدھ 6-جنوری-2021

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ صہیونی جیل ‘عتصیون’ میں پابند سلاسل فلسطینیوں کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں۔ شدید سردی کے باعث قیدیوں کی حالت غیر ہوچکی ہے۔ سردی میں قیدیوں کو پانی اور ٹوائلٹ بھی میسر نہیں ہیں اور وہ گتے کے خالی پیکٹوں میں قضائے حاجت کرنے پرمجبور ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ اسیران کے مطابق ‘عتصیون’ حراستی مرکز میں فلسطینی اسیران شدید سردی میں قید ہیں۔ انہیں مناسب گرم کپڑے اور دیگر بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عتصیون جیل میں 22 فلسطینی قیدی بنیادی انسانی ضروریات سے محروم ہیں اور وہ صحت صفائی کے شدید نوعیت کےعدم تحفظ کا شکار ہیں۔ قیدیوں کو کئی کئی روز تک کھانے پینے کو کچھ نہیں دیا جاتا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جیل میں قیدیوں کی کوٹھڑیوں میں ہرطرف بدبو ہے اور ایک ایک کوٹھڑی میں گنجائش سے زیادہ لوگوں کو قید کیا گیا ہے جس کےنتیجے میں صفائی ستھرائی کا سنگین بحران پیدا ہو رہا ہے۔ قیدیوں کے پاس موجود گرم کپڑے اور کمبل تک ان سے چھین لیے گئے ہیں۔ ان کے اہل خانہ کی طرف سے فراہم کردہ کپڑے بھی انہیں فراہم نہیں کیے جا رہے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی