چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل میں کرونا کے مزید 50 مریض ہلاک، 8 ہزار نئے کیسز کی تصدیق

بدھ 6-جنوری-2021

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھںٹوں کے دوران اسرائیل میں کرونا کے مزید 50 مریض ہلاک ہوگئے جب کہ 8 ہزار 164  نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران مجموعی طور پر جن مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ لیے گئے ان میں سے 6 اعشاریہ 8 کی رپورٹس مثبت آئی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں کرونا وبا پھیلنے کے بعد اب تک 4 لاکھ 58 ہزار 132 افراد کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔3495 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ان میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران ہلاک ہونے والے 50 افراد بھی شامل ہیں۔
اسرائیل میں اس وقت کرونا کے 59 ہزار 229 فعال کیسز ہیں۔ ان میں سے 824 کی حالت خطرے میں ہے جب کہ 207 وینٹی لیٹر پر ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی