فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کے علاقے میں کرونا وبا کی وجہ سے عاید کردہ پابندیوں میں دو ہفتے کے دوران نرمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ غزہ کی پٹی میں محکمہ اطلاعات کے انچارج سلامہ معروف نے بتایا کہ آئندہ دو ہفتوں کے دوران غزہ کی پٹی میں اسکول اور مساجد کو کھول دیا جائے گا۔
القدس ریڈیو سے بات کرتے ہوئے سلامہ معروف نے بتایا کہ دو ہفتوں کے دوران ہم غزہ کی پٹی میں کرونا کی وبا پرقابو پانے میں کامیاب ہوجائیں گے جس کے بعد اسکول اور مساجد کو کھول دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر غزہ کی پٹی میں کرونا ٹیسٹوں میں نئے آنے والے مریضوں کی تعداد میں کمی آ رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ روزانہ اوسطا 2000 اور 2500 کے درمیان نئے ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں۔