یکشنبه 04/می/2025

غرب اردن: اسرائیلی فوج نے دو حقیقی بھائی گرفتار کر لیے

منگل 5-جنوری-2021

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں یعبد کے مقام پر ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران دو حقیقی بھائیوں بزن اور اسلام کامل ابو شملہ کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

یعبد بلدیہ کے چیئرمین امجد عطاطرہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز ابو شملہ اور اس کے بھائی یزن کو ان کے گھروں میں گھس کر حراست میں لیا اور اس کے بعد نہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

عطاطرہ نے بتایا کہ دونوں بھائیوں کی گرفتاری کے وقت قابض فوج نے گھروں میں گھس کر توڑپھوڑ اور لوٹ مار بھی کی۔

ادھر جنین میں یہودی آباد کاروں‌کی طرف سے فلسطینی شہریوں کی جان و مال پرحملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ قابض فوج بھی روزانہ کی بنیاد پر فلسطینیوں‌ کے گھروں میں گھس کر انہیں زدو کوب کر رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی