قابض صہیونی حکام نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں فلسطینیوں کی دسیوں دونم اراضی پر قبضے کی منظوری دے دی ہے۔
مقامی فلسطینی سماجی کارکن اور انسداد یہودی آباد کاری مرکز کے ڈائریکٹر حسن بریجیہ نے بتایا کہ اسرائیلی حکام نے بیت لحم میں حوض نمبر 8 میں الشفا کے مقام پر، الخضر قصبے کی وادی الھندی، حض نمبرایک کے قسیمہ ام الطلع،
حوض نمبر چار کے علاقے وعر ابومہر ، العقبان اور مرو کے حوض نمبر پانچ میں فلسطینیوں کی دسیوں کینال اراضی پرقبضے کی منظوری دے دی ہے۔
بریجیہ کا کہنا تھا کہ بیت لحم میں فلسطینیوں کی اراضی پرقبضے کی منظوری اس بات کا ثبوت ہے کہ صہیونی ریاست یہودی آباد کاروں کے سامنے فلسطینی اراضی پرقبضے کے لیے تمام رکاوٹیں ختم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔