صہیونی ریاست کے زیر تسلط سنہ 1948ء کے دوران آنے والے فلسطینی علاقوں میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 45 فلسطینی کرونا سے دم توڑ گئے، جب کہ 5112 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
اسرائیلی میڈیا میں آنے والی رپورٹس کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مجموعی طور پر 77 ہزار 8 افراد میں کرونا کی تصدیق کی گئی ہے۔ یہ تعداد اسرائیل میں کرونا کے کل متاثرین کا 17اعشاریہ 7 فی صد ہے۔
اسرائیل کے شعبہ حادثات اور ایمرجنسی طبی امور کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران کل 33 ہزار 64 افراد کرونا کا شکار ہوئے جن میں 5112 فلسطینی اور باقی دوسری قومیتوں کے لوگ شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران صہیونی ریاست میں مجموعی طور پر کرونا کے نئے کیسز میں 15 اعشاریہ 5 فی صد کمی دیکھی گئی۔
عرب علاقوں میں اس وقت ایکیٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 74 ہے جب کہ مجموعی طور پر ایکٹیو کیسز کی تعداد میں 17 اعشاریہ تین فی صد کمی ہوئی ہے۔
اندرون فلسطین میں ایک ہفتے کے دوران 45 فلسطینی کرونا سے دم توڑ گئے جس کے بعد فلسطینیوں کی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 526 ہوگئی ہے۔ اسرائیل میں مجموعی طور پر 3389 افراد کرونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔