جمعه 09/می/2025

اسرائیل میں کرونا کے پانچ ہزار سے زاید نئے کیسز کی تصدیق

منگل 5-جنوری-2021

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل میں کرونا کے کیسز میں غیرمعمولی اضافہ سامنے آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھںٹوں کے دوران اسرائیل میں کرنا کے 5135 کیسز کا اندراج کیا گیا۔

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشہ چوبیس گھںٹوں کے دوران 78 ہزار افراد کے ٹیسٹ لیے گئے تھے۔ ان میں سے 6 اعشاریہ 6 فی صد کرونا کے مریض نکلے۔

ادھر اسی سیاق میں اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 34ہزار افراد کو کرونا ویکسین دی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی