فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی ‘دامون’ جیل میں 36 فلسطینی خواتین غیرانسانی ماحول میں پابند سلاسل ہیں۔
محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیر حراست خواتین میں سے 24 کو مختلف عرصے کی قید کی سزائوں کا سامنا ہے۔ ان میں اسیرہ شاتیلا ابو عیادہ اور شروق دویات کو 16 سال قید کی سزا کا سامنا ہے۔ 9 اسیرات کو معطل قید کے تحت حراست میں رکھا گیا ہے جب کہ تین خواتین شروق البدن، ختام الخطیب اور بشریٰ الطویل کو انتظامی قید کے تحت پابند سلاسل کیاگیا ہے۔
ان میں اسیرہ اسریٰ جعابیص بھی شامل ہے جو ایک حادثے میں جل کربری طرح زخمی ہوگئی تھی بھی غیرانسانی ماحول میں پابند سلاسل ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسیرات میں ایک زخمی خاتون امل طقاطقہ بھی ہیں جنہیں گرفتاری سے قبل اسرائیلی فوج نے پانچ گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا تھا۔ اس کے علاوہ ایمان اعور کینسر کی مریضہ ہیں اور روعان ابو زیادہ کو گردن اور معدے کی تکالیف ہیں۔
اسیرہ نسری ابو کمیل کو بلند فشار خون اور پائوں میں انفکیشن کی شکایت ہے۔ ان خواتین کو کسی قسم کی طبی سہولت فراہم نہیں کی گئی۔