فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں کے خوف سے صہیونی فوج میں خود کشی کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ایک رپورٹ کےمطابق گذشتہ برس اسرائیلی فوج کے 9 اہلکاروں نے خود کشی کی جب کہ مجموعی طور پر گذشتہ برس 28 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے۔
اسرائیل کے عبرانیٹی وی چینل’کے اے این’ کے مطابق فوج کے ہیومن ریسور ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ برس 9 اسرائیلی فوجیوںنے خود کشی کی۔ خود کشی کے دیگر اسباب میں ایک بڑی وجہ فلسطینی مزاحمت کا خوف بھی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2020ء میں 9 اور 2019ء میں 12 فوجیوں نے خود کشی کی تھی۔
