فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے علاقے دیر نظام میں فلسطینیوں کی سنگ باری کے نتیجے میں ایک یہودی آباد کار خاتون شدید زخمی ہوگئی۔
عبرانی نیوز ویب سائٹ’0404′ کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی شام پیش آیا۔ دیر نظام میں فلسطینیوں کی سنگ باری کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی جس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق زخمی ہونے والی خاتون آباد کار’نفیہ زوف’ یہودی کالونی کی رہائشی ہے۔ اس کے سر میں پتھر لگنےسے شدید چوٹ لگی ہے اور اسے مغربی رام اللہ کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق خاتون فلسطینیوں کی سنگ باری کے نتیجے میں زخمی ہوئی ہے۔ اسے دیر نظام کے مقام پر فلسطینیوںنے مظاہرے کے دوران سرمیںپتھر مار کر شدید زخمی کیا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ واقعہ حلمیش یہودی کالونی کے قریب شاہراہ 465 پر پیش آیا۔ اسرائیلی اخباریدیعوت احرونوت کے مطابق خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا ہے تاہم اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔
