پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوان کے سر میں گولی مار دی

اتوار 3-جنوری-2021

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک فلسطینی نوجوان کے سر میں گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہ واقعہ جنوبی الخلیل کے علاقے مسافر یطا میں لتوانہ کے مقام پر پیش آیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان 24 سالہ ھارون رسمی ابو عرام راستے میں چل رہا تھا کہ اسرائیلی فوجیوں‌نے اسے گولیاں ماریں۔ ایک گولی اس کے سرمیں لگی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی ہونےوالے نوجوان کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ابو عرام کو انتہائی قریب سے نشانہ بنا کر گولی مار گئی۔

مختصر لنک:

کاپی