اسرائیل کے جزیرہ نما النقب میں پابند سلاسل فلسطینیوں کے کرونا کا شکار ہونے کی اطلاعات ہیں۔ فلسطینی اسیران مرکز کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی صحرائی جیل میں قید 15 فلسطینی کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہفتے کے روز لیے گئے ٹیسوں کے بعد مزید دو قیدیوں کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جس کےبعد اس جیل میں قید کرونا کا شکار فلسطینیوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔
کرونا کا شکار ہونے والے فلسطینی قیدیوں کو ‘رامون’ جیل کے وارڈ 8 میں منتقل کردیا گیا ہے۔
اسیران میڈیا سینٹر کےمطابق جزیرہ نما النقب کے وارڈ تین میں بیشتر فلسطینی کرونا کا شکار ہیں۔
اسرائیلی جیل النقب میں کرونا کا شکار فلسطینیوںکی تعداد 15 ہوگئی
اتوار 3-جنوری-2021
مختصر لنک: