چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطین میں مزید 25 افراد کرونا سے دم توڑ گئے

اتوار 3-جنوری-2021

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید 25 مریض چل بسے جب کہ 1064 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران 1477مریض صحت یاب ہوئے جب کہ مجموعی طور پر 3225 افراد کے کرونا کے شبے میں ٹیسٹ لیے گئے تھے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھٹںتوں کے دوران غرب اردن میں کرونا کے 14 اور غزہ میں 11 مریض چل بسے۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غرب اردن میں مزید 360 اور غزہ میں 704 مریض سامنے آئے۔
فلسطین میں صحت یاب ہونے والے کرونا مریضوں کا تناسب 86 اعشاریہ 4 فی صد ہے۔ ایکٹیو کیسز 12 اعشاریہ 6 فی صد اور اموات ایک اعشاریہ صفر فی صد ہے۔

مختصر لنک:

کاپی