فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں کرونا وبا کی روک تھام کے سلسلے میں کل جمعہ اورآج ہفتے کے روز تمام اضلاع میں مکمل لاک ڈائون نافذ کیا گیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کے ایام میں ملک بھر میں لاک ڈائون نافذ کیا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وبا پر قابو پانے کے سلسلے میں غزہ میں دو روز کے لیے تمام کاروباری، تجارتی، سیاحتی اور تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ سڑکوں پر ٹریفک کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ لاک ڈئون شام ساڑھے چھ بجے تک جاری رہے گا۔
غزہ میں وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے بتایا کہ جمعہ اور ہفتے کے روز غزہ کی پٹی میں مکمل لاک ڈائون ہوگا۔ لاک ڈائون مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے سے شام ساڑھے بجے تک رہے گا۔