جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی علما کا مراکش سے اسرائیل سےتعلقات ختم کرنے کا مطالبہ

جمعہ 1-جنوری-2021

فلسطینی علما کونسل نے مراکش کی حکومت اور فرمانروا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کرنے کا فیصلہ واپس لیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں فلسطینی علما کی طرف سے ایک احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ غزہ کی پٹی میں فلسطینی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر منعقدہ مظاہرے سےخطاب میں علما نے کہا مراکش سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کرنے کا فیصلہ واپس لے۔
علما نے مراکشی عوام کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے حکومتی اعلان کی مخالفت کا خیر مقدم کیا اور کہاکہ مراکش کی عوام اب بھی فلسطینی قوم کے ساتھ ہیں‌۔ ہم مراکشی قوم کے فلسطینی قوم کی حمایت میں موقف کی تحسین کرتے ہیں۔
اس موقعے پر مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مراکشی قوم کے موقف کی حمایت اور مراکشی حکومت کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے اعلان کی مذمت میں نعرے درج تھے۔ مظاہرے سے خطاب میں فلسطینی علما رابطہ کونسل کے چیئرمین مروان ابو راس نے کہا کہ ہم مراکش کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی مذمت کرتے ہوئے رباط سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صہیونی ریاست کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کا فیصلہ واپس لے۔

مختصر لنک:

کاپی