قابض صہیونی فوج نےفلسطینی شہری کو اس کی رہائی کے ساتھ ہی اس کے والد سمیت دوبارہ گرفتار کرلیا۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے سابق اسیرالشیخ ناجح بکیرات اور ان کے بیٹے مالک بکیرات کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔ قابض فوج کی طرف سے ان کی گرفتاری کے لیے یہ جواز پیش کیا گیا ہے کہ وہ رہائی کا جشن منانا چاہتے تھے جس میں انہوں نے لوگوں کو جشن میں شرکت کی دعوت ے رکھی تھی۔
اسیران میڈیا سینٹر کی رپورٹ کے مطابق الشیخ ناجح بکیرات اور ان کے بیٹے مالک بکیرات کو جمعرات کی شام ان گھر سےحراست میں لیا۔ ان پر عوامی اجتماع منعقد کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ مالک بکیرات مسلسل 19 سال اسرائیلی جیلوں قید رہے۔ انہیں بدھ کے روز رہا کیا گیا تھا۔
مالک کی رہائی جزیرہ نما النقب سے عمل میں لائی گئی۔ رہائی کے کچھ دیر بع قابض فوج نےانہیں دوبارہ حراست میں لے لیا تھا۔ قابض فوج نے ساتھ ہی اس کے والد کو بھی گرفتار کرلیا۔ دونوں کو بیت المقدس میں مسکوبیہ حراستی مرکز منتقل کیا گیا ہے۔
مسلسل 19 سال اسرائیل کی جیل میں قید کاٹنے والا فلسطینی دوبارہ گرفتار
جمعرات 31-دسمبر-2020
مختصر لنک: