چهارشنبه 30/آوریل/2025

سال 2020ء کےدوران اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی پر300 فضائی اورزمینی حملے

جمعرات 31-دسمبر-2020

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں  کہا گیا ہے کہ سال 2020ء کےدوران قابض صہیونی فوج نےغزہ کی پٹی پر مختلف اہداف پر کم سے کم 300 فضائی اور زمینی حملے کیے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2020ء‌کے دوران اسرائیلی فوج کےطیاروں نے مختلف سمتوں میں 1400 پروازیں کیں۔ ان میں فوجی ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بھی شامل ہیں۔ ہیلی کاپٹروں کی 400 پروازوں کا ریکارڈ سامنے آیا جب کہ اسرائیل کے جاسوس طیاروں کی 35 ہزار کلو میٹر پروازیں ہوئیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2020ء میں اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام آئرن ڈوم نے 80 راکٹ مار گرائے جو کہ مختلف علاقوں‌کی طرف داغے جانے والے راکٹوں کا 93 فی صد ہیں۔
غزہ کی پٹی کے محاذ سے فلسطینیوں کی جانب سے 176 راکٹ داغے گئے۔ ان میں سے 90 فی صد کھلے علاقوں میں جا گرے۔
غرب اردن میں اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران فلسطینیوں کے گھروں سے 6 لاکھ 75 ہزار شیکل کی رقم لوٹی گئی جب کہ سال 2019ء میں فلسطینیوں کے گھروں سے لوٹی گئی رقم کی مالیت 9 لاکھ 72 ہزار تھی۔ سنہ 2018ء میں ایک ملین شیکل سے زیاہ کی رقم اور 541 ہتھیار قبضے میں لیے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی