گذشتہ روز اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں برطعہ کے مقام پر ایک فلسطینی شہری کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق 27 سالہ فلسطینی نوجوان رافت یاسر صلاح کو جنوب مغربی جنین میں گولیاں مار کر زخمی کیا۔
طبی ذرائع کے مطابق فلسطینی نوجوان کی ٹانگ میںگولی لگی ہے جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔ اسے جنین میں سرکاری اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔