پنج شنبه 01/می/2025

اریحا میں صہیونی آبادکاروں کے حملے میں فلسطینی زخمی

جمعرات 31-دسمبر-2020

یہودی آباد کاروں کے ایک گروہ نے بدھ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں اریحا کے شمال میں واقع عرب الرشايدة کے علاقے میں ایک فلسطینی شہری پر جسمانی تشدد کیا۔

 

مقامی ذرائع کے مطابق متعدد آباد کاروں نے صہیونی فوجیوں کی مدد سے  عرب الرشایدہ پر دھاوا بولا اور عمار ابو خربش نامی شہری کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور زخمی کردیا۔

آبادکاروں اورصہیونی  فوجیوں نے منگل کے روز اسی علاقے پر دھاوا بولا  اور عرب زید کے علاقے میں متعدد مکانات کو مسمار کردیا اور زیتون کے  درخت اکھاڑ دیئے۔

مختصر لنک:

کاپی