فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے فوری اور مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ فلسطینی خاتون وزیر صحت می کیلہ نے بتایا ہے کہ کرونا وبا کی روک تھام کے لیے انتظامیہ کو لاک ڈائون اور دیگر حفاظتی اقدامات میں دو ہفتوں کی توسیع کرنی چاہیے۔
خاتون وزیر صحت می کیلہ نے رام اللہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے جو اقدامات کیے گئے تھے ان کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ مزید بہتر نتائج کے حصول کے لیے ہمارا مشورہ ہے کہ لاک ڈائون اور حفاظتی تداربیر میں دو ہفتے کی توسیع کی جائے۔
خیال رہے کہ گذشتہ کچھ عرصے کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کی وبا میں تیزی سامنے آئی ہے تاہم حکومت کی طرف سے وبا پر قابو پانے کے لیےلاک ڈائون اور دیگر حفاظتی تدابیر کا اعلان کیا گیا تھا۔