اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت ‘یونیسکو’ نے فلسطین میں 7 مختلف منصوبوں کے لیے فنڈز کی منظوری دی ہے۔
فلسطینی وزارت تعلیم کی تعلیم وثقافت کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ نے سنہ 2021ء کے دوران فلسطین میں 7 مختلف تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی نوعیت کے منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کیے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تمام منصوبے اور ان کے لیے جاری کردہ فنڈز متعلقہ وزارتوں اور محکموں کی شراکت سے مکمل کیے جائیں گے۔
کمیٹی کے سیکرٹری جنرل نے ‘یونیسکو’ کی طرف سے فلسطین میں مختلف منصوبوں کی منظوری پر تنظیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔