قابض اسرائیلی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران مسجد اقصیٰ کی مستقل نمازی اور سرکردہ سماجی کارکن ھنادی حلوانی کو گرفتار کرنے کے بعد ایک تفتیشی مرکز منتقل کردیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ھنادی الحلوانی کو قابض فوج نے گذشتہ روز مسجد اقصیٰ کے باب الاسباط کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔
خیال رہے کہ ھنای الحلوانی کو اسرائیلی فوج نے 3 دسمبر کو حراست میں لینے کے بعد چند گھنٹے حراست میں رکھا جس کے بعد انہیں رہا کریا تھا۔
ھنادی الحلوانی نے ایک جیکٹ پہن رکھی تھی جس پر لکھا تھا کہ ‘باب رحمہ ہمارا اور مسجد اقصیٰ ہمارا ایمان ہے’۔
تین دسمبر کو گرفتاری کے بع حلوانی نے تفتیش کاروں سے کہا تھا کہ اس پر عاید کردہ الزامات بے بنیا ہیں۔ اسے محض مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائی اور مسجد کے تحفظ کے لیے سرگرمیوں کے الزام میں گرفتار کیا جاتا ہے۔